The news is by your side.

Advertisement

عمران خان انتخابی مہم کے آخری ایّام لاہور میں گزاریں گے

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابی مہم لاہور میں ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، انتخابی مہم کے آخری دن لاہور میں گزاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تختِ لاہور فتح کرنے کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہی ہے، عمران خان 18، 19، 21 اور 23 جولائی کو لاہور میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

پی ٹی آئی کے انتخابی مہم کے مطابق آخری دنوں میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، اس سلسلے میں لاہور کے تمام حلقوں میں انتخابی ریلیاں اور جلسے کیے جائیں گے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری ہونے والی انتخابی مہم کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 18 جولائی کو این اے 123 میں جائیں گے۔

19 جولائی کا دن قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں گزارا جائے گا، ان حلقوں میں این اے 133، این اے 135 اور 136 شامل ہیں۔

انتخابی پلان کے مطابق 21 جولائی کا دن نہایت مصروف گزرے گا، عمران خان اس دن حلقہ این اے 124، 125، 126، 127 اور 129 جائیں گے۔

نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونے سے مشکلات بڑھی ہیں، عمران خان


23 جولائی پی ٹی آئی کے انتخابی مہم کا آخری دن ہے، یہ بھی انتہائی مصروف گزرے گا، عمران خان این اے 128، 130، 131، 132 اور 134 کا دورہ کریں گے۔

میڈیا پر تحریک انصاف کے سینئر ترجمان افتخار درّانی نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے قبل کا ایک ہفتہ لاہور میں قیام کریں گے، 22 جولائی کا دن کراچی میں جب کہ انتخابات سے ایک دن قبل اسلام آباد واپس چلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کیا تھا، جب کہ آخری جلسہ اسلام آباد کے ڈی چوک میں ہونا تھا تاہم اسے منسوخ کر کے آخری جلسہ لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں