تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ان کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کر رہا ہوں، عمران خان

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گھڑی معاملے پر جیو ودیگر پر امریکا، برطانیہ اور دبئی میں مقدمات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی کے معاملے پر جیو کے ساتھ مل کر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ چند کروڑ کی بات اٹھا دی لیکن اپنے 1100 ارب روپے معاف کرالیے ہیں۔ ان کے خلاف امریکا، برطانیہ اور دبئی میں کیس کر رہا ہوں۔ ہفتےکواعلان کروں گا راول پنڈی کب پہنچنا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آج ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد ہونا لمحہ فکریہ ہے، اس کا مطلب کوئی بھی باہر کا کمرشل بینک پاکستان کو قرضہ نہیں دے گا، ہمارے دور میں زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر تھے۔

عمران خان نے کہا: ’زرمبادلہ کے ذخائر، ایکسپورٹ اور ترسیلات زر کم ہو رہی ہیں اور قرضہ بڑھ رہا ہے، روپیہ گرتا دیکھ کر ابھی سے لوگ ڈالر خریدنا شروع ہو جائیں گے، سرمایہ کاری کے بجائے لوگ ڈالر خریدنا شروع ہو جاتے ہیں، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور غربت میں بھی اضافہ ہوگیا۔‘

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلی ہی کہا تھا ملک کی سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، یہ سارے کام اپنے کیسز ختم کرانے کے لیے کر رہے ہیں، مجھے ایک اور خوف ہے کہ یہ کیسز ختم کروا کر ملک سے بھاگ جائیں گے، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح اپوزیشن اور اپنے کیسز ختم کیے جائیں، یہ کوششیں پاکستان کے لیے نہیں اپنی چوری بچانے کے لیے ہے۔

Comments

- Advertisement -