site
stats
پاکستان

چکوال جلسہ، عمران خان کا ریلی نکالنے کا فیصلہ

Youm-e-Tashakur

اسلام آباد: چکوال میں جلسے کے لیے عمران خان نے ریلی کی صورت میں چکوال جانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی رکنیت سازی بھی شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چکوال میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ریلی کی صورت میں چکوال جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

اس ضمن میں عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ریلی کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی، عمران خان کل موٹر وے پر ریلی کی قیادت کریں گے، ریلی کا آغاز کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔

عمران خان بلکسر کے مقام سے ریلی کی قیادت کریں گے ، ریلی براستہ تھو آبائی پاس اور تلہ گنگ روڈ سے ہوتی چکوال پہنچے گی، چکوال میں عمران خان جہاز چوک کے مقام پر خطاب کریں گے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر رکنیت سازی مہم کا آغاز بھی کیا جائےگا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top