تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ٹی آئی نے انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن کے درمیان محاذ آرائی مزید بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نو حلقوں کےلیےالیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کےاستعفی ٰمرحلہ وارمنظوری کےخلاف درخواست زیرالتوا ہے،عدالت چاراگست کو درخواست پرسماعت کرکےنوٹس جاری کرچکی۔

فیصل چوہدری کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کونوٹس کا معلوم ہونےکےباوجود شیڈول جاری کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا پانچ اگست کوجاری کردہ شیڈول معطل کیاجائے اور کیس کےفیصلےتک الیکشن کمیشن کاانتخابی شیڈول معطل رکھاجائے۔

واضح رہے کہ کل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی نو جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب پچیس ستمبر کو ہوگا، کاغذات نامزدگی دس اگست سے تیرہ اگست کے درمیان جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پچیس ستمبر کو قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -