site
stats
پاکستان

پی ٹی آئی چیئرمین کی شہید میجر علی سلمان کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جہانگیر ترین کے ہمراہ باجوڑ ایجنسی میں شہید ہونے والے شہید میجر علی سلمان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہی ہے، میجر علی جیسے بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانیوں سے ہی ملک میں امن آرہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ میجر علی کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پڑھیں: آرمی چیف کی میجر علی سلمان کے گھر آمد

یاد رہے رواں سال 9 اگست کو اپر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران میجرعلی سلمان سمیت4جوان شہید ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top