اتوار, اگست 9, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشت گرد جماعت سمجھتی ہے، مشعال یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بالکل کالعدم ٹی ٹی پی کو دہشت گرد جماعت سمجھتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کےپی کے عوام نے صوبے میں پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، پی ٹی آئی دہشتگردی کیخلاف ہے اور کےپی عوام کی فلاح کیلئے کھڑی رہے گی۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کےپی حکومت کو اعتماد میں لیکر فیصلے کیے جائیں، جولائی 2022 میں رانا ثنااللہ کا ٹوئٹ ہے ٹی ٹی پی سے مذاکرات جاری رکھے جائیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ شہریار آفریدی نے ماضی میں جو بیان دیا تھا وہ ان کا ذاتی تجزیہ ہوسکتا ہے، بانی پی ٹی آئی تو قمر جاوید باجوہ کو کبھی صاحب بھی نہیں کہتے تھے۔

مشعال یوسفزئی نے کہا کہ کےپی دو دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے۔

دریں اثنا کےپی حکومت کے ترجمان شفیع جان نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی ایک انچ پر بھی دہشتگردی ہو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کے ریاست کےخلاف لوگ دہشت گرد ہیں۔

اے پی سی امن کےلئے بلائی گئی تھی یہ بہت بڑا کاز تھا، پی ٹی ایم کے دو نوجوان جو موجود تھے انھیں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونا چاہیے تھا، پی ٹی ایم کو دوبارہ بلایا تو ان کو کہیں گے آپ نے کھڑے بھی ہونا ہے اور احترام بھی کرنا ہے۔

پی ٹی آئی والوں کو اپنے اعمال پر معافی مانگنی چاہیے: رانا ثنا اللہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں