The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ف میں رابطہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سانحہ مستونگ کی تعزیت کرنے کے لیے جمعیت علماء اسلام ف سے رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے سانحہ مستونگ کی تعزیت کرنے کے لیے جے یو آئی سے رابطہ کیا اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے وقت مانگا۔

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے تعزیت کریں گے، اس ضمن میں پی ٹی رہنماء کا کہنا ہے کہ تعزیت کے لیے جارہا ہوں چیئرمین کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر تین روز قبل بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی سخت حریف ہیں اور ایک دوسرے پر شدید تنقید کرتی نظر آتی ہیں، دونوں جماعتوں میں پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں