site
stats
پاکستان

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اہم اجلاس، حدیبیہ پیپرملز کیس فائل کرنے کا فیصلہ

فواد چوہدری کو پارٹی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کورگروپ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ عمران خان نے پارٹی اراکین کو اہم ذمہ داریاں سونپیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی کے کور گروپ اجلاس میں‌ چاروں صوبوں میں پی ٹی آئی ترجمان مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

اجلاس میں‌ کیے جانے والے فیصلوں کے مطابق فواد چوہدری پارٹی کو مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے. رکن قومی اسمبلی مرادسعید پختونخوا حکومت کے ترجمان ہوں گے.

اجلاس میں‌ شفقت محمود کو پارٹی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جب کہ نئی ارکان کی شمولیت سے متعلق عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے.

کور گروپ اجلاس میں‌ شہباز شریف کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے رواں ہفتے حدیبیہ پیپر ملزکیس عدالت میں فائل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

اجلاس میں بلین ٹری سونامی اوردیگرمنصوبوں کی کامیابی پراظہاراطمینان کیا گیا اور خیبر پختونخوا میں پولیس اور صحت سمیت دیگراصلاحات کے نتائج کو تسلی بخش قرار دیا گیا.

عمران خان کی چوہدری نثارکو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

عمران خان کی قیادت میں‌ ہونے والے اس اجلاس میں پی ٹی آئی کا پولیس مقابلوں پر سپریم کورٹ کےنوٹس کاخیرمقدم کرتے ہوئے  پولیس مقابلےکےمقدمات میں فریق بننےکا فیصلہ کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز اور چوہدری نثار کا کوئی موازنہ نہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top