تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

رہنما کے صاحبزادے اور پی ٹی آئی کونسلر کی پیپلزپارٹی میں‌ شمولیت

پشاور / لاہور: پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر اور پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے اتوار کے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما لیاقت خٹک بھی پارٹی قیادت سے نالاں ہیں اور وہ بھی چند روز میں پی پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن سے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ نوجوانوں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناخوش آئندہے، عوام کاسب سے بڑامسئلہ مہنگائی اوربے روزگاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیریقینی کی کیفیت کاخاتمہ ہوناچاہیے، پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بڑی مارجن سے فتح حاصل کرے گی۔

Comments

- Advertisement -