site
stats
پاکستان

سورن سنگھ کے قتل کے جرم میں پی ٹی آئی کا ضلعی کونسلر گرفتار

سوات : تحریک انصاف کے مقتول رکن صوبائی اسمبلی سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ممبر خیبرپختونخواہ اسمبلی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں تحریک انصاف کے ضلعی کونسلر اور اقلیتی رہنماء بلدیو کمار کو حراست میں لے لیا ہے۔

بلدیو کمار کو سوات کے جنوبی شہر بری کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جو بونیر سے لگ بھگ 80 کلومیٹر دور ہے جہاں سورن سنگھ کو قتل کیا گیا تھا۔

ضلعی کونسلر بلدیو کمار کو حراست میں لے کرمزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، اس سے قبل بھی چار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق بلدیو کمار اور دیگر چار مبینہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ22 اپریل کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نےسردار سورن سنگھ پربونیر کے علاقے پیر بابا میں فائرنگ کردی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سورن سنگھ کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top