نئے پاکستان کی وفاقی کابینہ میں اسدعمر، شاہ محمود، فواد چوہدری، شیخ رشید اور پرویز خٹک شامل -
The news is by your side.

Advertisement

نئے پاکستان کی وفاقی کابینہ میں اسدعمر، شاہ محمود، فواد چوہدری، شیخ رشید اور پرویز خٹک شامل

کابینہ کے دیگر ناموں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر اتفاق نہ ہو سکا

اسلام آباد: عمران خان کی زیرِ صدارت کور گروپ کے اجلاس میں نئے پاکستان کی وفاقی کابینہ کے لیے ناموں پر غور کیا گیا، کابینہ میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید احمد اور پرویز خٹک کو شامل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کور گروپ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ کے دیگر ناموں اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم اس سلسلے میں عمران خان نے سینئر اراکین کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کور گروپ کے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر وزیرِ خزانہ جب کہ شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ ہوں گے۔

اسد عمر وزیرِ خزانہ جب کہ شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد وزارتِ ریلوے اور فواد چوہدری کے پاس وزارتِ اطلاعات کا قلم دان ہوگا، خیال رہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی وزیرِ ریلوے رہ چکے ہیں۔

اجلاس میں کابینہ کے دیگر ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور دفاع جیسی اہم وزارتوں کا قلم دان کسے دیا جائے گا، یہ فیصلہ تا حال نہیں ہو سکا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس‘ نومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور شفقت محمود وزارتِ داخلہ کے عہدے کے خواہش مند ہیں، تاہم عمران خان اتحادیوں کو بھی کابینہ میں نمائندگی دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کچھ دیر بعد اتحادی جماعتوں کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں