تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

تحریک انصاف کا صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ

لاہور : تحریک انصاف نے صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مذاکرات کی پیشکش کے بعد صوبائی حکومتوں کی تحلیل دسمبر کے دوسرے ہفتے کے بعد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صورتحال پر اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکمران اتحاد اور پنجاب کی اپوزیشن نے انتظارکرو کی پالیسی پر عمل شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اپنا ردعمل عمران خان کے فیصلے تک موخر کردیا اور پنجاب حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا فیصلہ عارضی طور پر موخر کیا۔

گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کو مشروط بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اوربات کریں یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلی تحلیل کردیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے،ان کو ڈر لگا ہے کہ عام انتخابات ہوئےتو انھوں نے ہار جانا ہے۔

Comments

- Advertisement -