پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ اسمبلی کی پریس گیلری سے جیمرز ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے سندھ اسمبلی کی پریس گیلری میں لگائے گئے موبائل جیمرز فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی پریس گیلری میں جیمرز لگائے جانے سے صحافیوں کو پیشہ وارانہ ذمے داریوں کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے، پی پی کی سندھ حکومت کو آخر صحافی برادری سے کس بات کا خوف ہے؟
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل صحافی متعدد بار اسپیکر سے درخواست کرچکے ہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے، اگر پریس گیلری سےجیمرز نہ ہٹایا گیا تو صحافیوں کے ہمراہ احتجاج کرینگے۔