منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

تحریک انصاف کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط تحریر کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی جائے۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنزکو حساس قرار دے۔

چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو پولیس کی جانب سے اب بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کے دوران بھی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ نہیں مانا تھا، جس کے باعث کئی پولنگ اسٹیشنوں پربدنظمی ہوئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں