The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف نے وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگ لیں

اسلام آباد : وزیراعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کتنے ہیں اور کون ادا کرتا ہے۔ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سے تفصیل مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عندلیب عباس نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا، جس میں وزیر اعظم کیمپ آفس جاتی امرا میں اخراجات کی تفصیل مانگ لی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کا حصول بنیادی حق ہے، بتایا جائے وزیر اعظم کی ذاتی رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ کیوں دیا گیا؟ وزیر اعظم کی کتنی رہائشگاہوں کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا ہے ؟حکومت پنجاب نے جاتی امرا کی سیکیورٹی لائیٹس کے لیئے تین سو چونسٹھ اعشاریہ چار کروڑ کی ادائیگی کیوں کی؟

خط میں پوچھا گیا ہے کہ کیا وزیر اعظم اپنا دور حکومت ختم ہونے کروڑوں کی یہ قومی دولت قومی خزانے میں واپس جمع کروائیں گے؟ شریف خاندان کی حفاظت کے لیئے ستائیس سو پولیس افسر کیوں تعینات ہیں؟


مزید پڑھیں : پاناما مقدمے میں وزیراعظم وکلا کو معاوضہ کہاں سے دے رہےہیں؟ پی ٹی آئی نے تفصیلات مانگ لیں


خط میں مزید پوچھا گیا ہے سکیورٹی کے روزانہ کے اخراجات کون ادا کرتا ہے۔ وزیر اعظم کی رہائشگا جاتی امرا کے یوٹیلیٹی بلز اور دیگرا اخراجات کون اداکرتا ہے؟سرکاری ریکارڈ کی مصدقہ کاپی مہیا کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں