The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کا نیب سے سندھ میں گندم چوری کی تحقیقات کا مطالبہ

کراچی: تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے نیب سے سندھ میں لاکھوں ٹن گندم چوری کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا بھاشن ختم ہونے سے پہلے ہی گندم اور آٹےکی قیمت بڑھ گئی۔

خرم شیرزمان نے مطالبہ کیا کہ نیب سندھ میں لاکھوں ٹن چوری گندم پر انکوائری کرے، لاکھوں ٹن گندم گوداموں اور دھوپ میں سڑ رہی ہےیا چوری ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں عوام کو سستا آٹا مل رہا ہے جب کہ سندھ حکومت اب تک گندم سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹا مہنگا ہونا سندھ حکومت کی مافیا کو نوازنےکا نیاطریقہ ہے، سندھ حکومت گندم اور آٹا مافیا کےساتھ مل کرشہریوں کولوٹ رہی ہے صوبائی وزرا کوشش میں ہیں کہ کسی طرح اویس ٹپی بن جائیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں