پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

جے یو آئی ف تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے پر آمادہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور جے یو آئی ف میں معاملات طے پاگئے ، جے یو آئی ف تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے پر آمادہ ہوگئی۔

وزیرِاطلاعات پرویز رشید نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، پرویز رشید نے مولانا فضل الرحمان کو تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کے حوالے سے وزیراعظم کی اپیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اپیل قبول کرتے ہوئے آج نئی قرارداد پیش کرینگے۔

ملاقات کے بعد پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے بڑے پن کا ثبوت دیا ہے ، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیرِاطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ امید ہے ایم کیوایم بھی جمہوری مفاد میں مثبت جواب دے گی۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے پی ٹی ائی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لینے کی درخواست کر دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ پی ٹی ائی کے خلاف تحریک واپس لی جائے تاکہ اسمبلی کے اندر مفاہمت کی فضاء پیدا ہو ا اور محاذ ارائی کا راستہ رو کا جا سکے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی جمہوریت کے استحکام کے لیئے ایم کیو ایم کے کردار کی بھی تعریف کی، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ائین اور قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور اس معاملے پر بھی دور اندیشی کا مظاہرہ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں