تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

تحریک انصاف نے بلدیو کمار سے لا تعلقی کا اعلان کردیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے بلدیو کمار سے لا تعلقی کا اعلان کردیا، ملزم بلدیو کمار پر سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

پولیس کے مطابق سورن سنگھ کے حریف بلدیو کمار کے کہنے پر وزیراعلی خیبر پختنخواہ کے مشیر سورن سنگھ کو قتل کروایا گیا.

بلدیو کمار، سورن سنگھ کے بعد اقلیتوں کی مخصوص نشت کے لئے دوسرا بڑاامیدوار تھا،اسی لئے خیبر پختنخواہ اسمبلی نے بلدیوکمار کے مخوص نشست پر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعے کے روز صوبائی اسمبلیکی جانب سے سورن سنگھ کو اسمبلی کی کاروائیوں میں فعال کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

خیبر پختنخواہ اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے سورن سنگھ کی فیملی کو اسپیشل پیکچ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے اراکین نے سورن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

جمعے کے روز صوبائی اسمبلی میں سورن سنگھ کی فیملی کو مراعات دینے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔

وزیراعلی پرویز خٹک نے اسمبلی اراکین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سورن سنگھ کے بچوں کو اسکالرشپ دی جائے گی، اس کے علاوہ ان کی دیگر ضروریات کا خیال رکھا جائے گا، وزیراعلی نے اسمبلی اراکین کو یقین دہانی دلائی کہ سورن سنگھ کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -