اسلام آباد: عمران خان نے تین حلقوں پر فیصلہ آنے کے بعد الیکشن کمیشن ارکان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر اور عمران خان کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد کپتان نے توپوں کا رخ الیکشن کمیشن کی جانب موڑ دیا تھا کہ الیکشن کمیشن ارکان مستعفی ہوں، تین وکٹیں گرانے کے بعد عمران خان کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔
تحریک انصاف کے خط کے جواب میں الیکشن کمیشن کے دوٹوک انکار نےکپتان کی غصے میں مزید اضافہ کردی اور پی ٹی آئی چیئرمین نے چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔
عمران خان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن ارکان مستعفی ہونے کو تو تیار نہیں۔ لیکن دھرنے کی کال کے بعد رویے میں نرمی ضرور آئی، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔