تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

’الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت دیکھ کر ہی اڑا دے گی‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت دیکھ کر ہی اڑا دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں لے جائیں گے یہ تو اتنے نااہل ہیں کہ عدالت میں کہا الیکشن ہی نہیں کراسکتے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے ہرسال ہرجماعت کے فنڈز کی جانچ کرے، ان کا فیصلہ آئینی و قانونی نہیں سیاسی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو وزیر قانون نے جیسے لکھ کردیا انہوں نے پڑھ دیا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ الیکشن میں کیوں نہیں جاتے کیونکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آْئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون سے ہٹ کر جو کرنا تھا کرلیا ہے انہوں نے فیصلے میں لکھا ہے حکومت مزید قانونی کارروائی کرے لیکن الیکشن کمیشن اس قسم کی ہدایات نہیں دے سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری قانونی ٹیم فیصلے پر مشاورت کے بعد عدالت میں چیلنج کرے گی جبکہ موجودہ حکمرانوں اور الیکشن کمیشن نے اوورسیز کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔

Comments