The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف اور عمران خان کا ایک ایک روپے کا ریکارڈ موجود ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورعمران خان کا ایک ایک روپے کا ریکارڈ موجود ہے۔

فواد چوہدری پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 1982 سے 1986 میں لندن میں کرکٹ کھیلی، نمل یونیورسٹی اورشوکت خانم میں پاکستانیوں کا بہت بڑا شیئر ہے سپریم کورٹ نے منی ٹریل پر کوئی نوٹس نہیں بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کے نام کو غلط استعمال کیا گیا ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے کیوں کہ اس سے سپریم کورٹ کی باتوں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اصغر خان کیس پر اس ہفتے سے پروسیڈنگ کا اآغاز کریں گے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے بے نظیرحکومت گرانے کے لیے اسامہ سے پیسے لیے اس لیے اس سنگین حقائق کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود ہیں کہ پاکستان میں ایک بڑا مافیا حکومت کر رہا ہے جس کی بنیادوں کوہلادیں گے۔


*فنڈز خوردبرد کیس، چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کو 17 مئی کی آخری مہلت دے دی


فواد چوہدری نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹس شائع نہیں کی جا رہی جس کے ذریعے ڈان لیکس میں بڑے ناموں کو بچایا جا رہا ہے لیکن اب عام آدمی کو باخبر نہ رکھنے کی روایت ختم ہوجانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاناما کی طرح ڈان لیکس کو بھی منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور حکومت کو ڈان لیکس اور پاناما کیس سے بچ نکلنے کا موقع نہیں دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات انتہائی غیرسنجیدہ ہیں کیوں کہ عمران خان نے باہر سے پیسے کمائے اور پاکستان بھیجے جس کا مکمل حساب موجود ہے لیکن ن لیگ کوکون فنڈ کرتاہے کیا اس کا کوئی حساب ہے؟

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں