ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

تحریک انصاف کی اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف نے اسپیکرقومی اسمبلی کےذریعےحمزہ شہبازسے حلف لینے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعلیٰ کا حلف کرانے کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائر کردی گئی ، پی ٹی آئی کے17 اراکین نےاظہر صدیق کےتوسط سے اپیل دائر کی۔

لاہورہائی کورٹ میں دائرانٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اپیل میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ کے الیکشن پر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا، الیکشن میں پی ٹی آئی کےاراکین کی پارٹی کے خلاف جانےکی حوصلہ افزائی ہوئی۔

انٹراکورٹ اپیل میں کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوا ، لاہورہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کااختیار نہیں ، لاہورہائیکورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں ، لارجر بینچ سنگل رکنی بینچ کےفیصلےکو کالعدم قرار دے۔

پی ٹی آئی کے وکیل ااظہر صدیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہم نےفیصلے کےخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے3فیصلے حقائق کے برعکس ہیں، گورنر اور صدر کو عدالت ہدایات نہیں دے سکتی۔

اظہر صدیق نے مزید کہا کہ تاریخ میں یہ تینوں فیصلے نہیں رہنے چاہیے، گورنر اور صدر کو ہدایات نہیں دی جاسکتی، کوشش ہے انٹرا کورٹ اپیل آج سماعت کیلئےمقررکی جائے۔

وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارا اپیل کرنے کا حق چھیننے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے، 11 بجے سے پہلے اس اپیل پرسماعت ہونی چاہیے، اظہر صدیق

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں