پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

پی ٹی آئی کیلیے ایک اور مشکل، اپنے پارلیمانی ارکان سے مدد طلب کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 دسمبر 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مالی مشکلات کا شکار ہونے پر اپنے پارلیمانی ارکان سے معاونت طلب کر لی۔

ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کے نام لکھے گئے خط میں ان کو اپنی تنخواہوں میں سے 10 فیصد پارٹی فنڈ میں ڈونیٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا مالی بحران، ملازمین تنخواہوں سے محروم

مراسلے میں لکھا گیا کہ ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی اے کیلیے 50 ہزار روپے ماہانہ مالی تعاون لازم قرار دیا جاتا ہے، ارکان کو بتایا گیا کہ واجبات کی تفصیل الگ سے فراہم کی جائے گی۔

پارٹی سیکریٹریٹ کے مطابق تنظیمی امور کیلیے ارکان کی مالی شراکت ضروری ہوگئی ہے، پارلیمانی لیڈرز کو فنڈ کی وصولی یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ بھی اخراجات شیئر کر رہا ہے لیکن رقم اب بھی ناکافی ہے۔

+ posts

عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں