تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سیاسی انتقام، لاہور میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے

لاہور: پنجاب میں سیاسی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئیں۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اتارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے پرچم ساتھ ساتھ لگے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے صرف پی ٹی آئی کے جھنڈے اتارے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتظامیہ کی جانب سے جھنڈے اتارنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

حماد اظہر نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پرچم اتارے  جا رہے ہیں جب کہ اسی جگہ مسلم لیگ (ن) کے پرچم لگے رہنے دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کا کیا خیال ہے کہ یہ کرنے سے لوگ امپورٹڈ حکومت سے کم نفرت کریں گے؟

کچھ روز قبل لاہور کے مینارِ پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران انتظامیہ نے رکاوٹ ڈالی تھی۔ جلسے کے اطراف میں انٹرنیٹ سست کر دیا گیا تھا جس سے کافی لوگوں کو پریشانی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -