تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

” تحریک انصاف نے 2 جولائی کو تاریخی احتجاج کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا "

پاکستان تحریک انصاف کے مہنگائی اور ملک کی معاشی تباہی کیخلاف 2 جولائی کو ہونے والے تاریخی احتجاج کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں ہوشربا مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے تاریخی احتجاج کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت مرکزی مرکزی ذمے داران کا اہم اجلاس ہوا جس میں عامر کیانی، عمر ایوب، علی نواز اعوان، راجا خرم، سراج احمد خان، افتخار درانی اور صبغت اللہ ورک نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2 جولائی کو ہونیوالے احتجاج کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے شہریوں کی شمولیت بہتر بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا اسی کے ساتھ جلسہ گاہ، اسٹیج کی تیاری، آمدورفت کے راستوں اور جامع سیکیورٹی پلان پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کو جلسہ انتظامیہ کمیٹی کا نگران مقرر اور دیگر ذمے داران کا تعین بھی کیا گیا اور کارکنان و ذمے داران کو جلسے کے معیاری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات کی گئیں۔

اس موقع پر پارٹی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ سازش کی عجلت میں مسلط امپورٹڈ مجرموں نے عوام کو مہنگائی کا ٹرن آراؤنڈ دیا اور اپنی چوری بچانے کیلئے کرپٹ گروہ نے نیب تباہ اور انصاف کا نظام برباد کردیا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث تنخواہ دار اور سفید پوش اکثریت کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی، بڑی صنعتوں کے چلتے پہیے کو بریکیں لگادی گئی ہیں، آئی ایم ایف ڈکٹیشن پر عوام کی زندگی اجیرن بنا کرمعیشت کو تباہی کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور اب امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کا پھیلایا گیا اقتصادی فساد قومی سلامتی کیلئے خطرناک ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں احتجاج کی قیادت کرونگا، عمران خان

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی میر جعفروں کی مدد سے یلغار کیخلاف عمران خان مزاحمت کا واحد استعارہ ہیں، 2 جولائی کو عوام امپورٹڈ مہنگائی، لاقانونیت اور سول آمریت کیخلاف نکلیں گے، یہ پرامن احتجاج حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم سنگ ہوگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، جس کا بلاتاخیر اعلان کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -