جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ رؤف حسن نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے، جواب میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، سب کو کہتا ہوں ان سے مذاکرات کا فائدہ نہیں۔

- Advertisement -

جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا علی امین گنڈا پور کے لیے بھی یہی ہدایات ہیں کہ مذاکرات نہ کریں؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام الیونتھ آور میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دی تھی۔

 رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے لیے ہم پہلے بھی تیار تھے آج بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں