اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

”بانی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر گئے“

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی پی کے سابق رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بانی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، آصف علی زرداری کردار ادا کریں۔

پاکستان کے سنیئر سیاستدان اور وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت ملنی چاہیے، لوگ جعلی رپورٹ بنا کر باہر چلے جاتے ہیں، بانی پی ٹی کی آنکھ کی بینائی کس وجہ سے گئی وجوہات سامنے آنی چاہئیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر آصف زرداری کو کردار ادا کرنا چاہیے، آصف علی زرداری ایسے سیاستدان ہیں جو سب کو اکٹھا رکھ سکتے ہی۔

دوسری جانب وزیراعطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائےگا، ماہرین امراض چشم خصوصی طبی ادارے میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ اورعلاج کرینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائےگی۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےعلاج سےمتعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ذاتی مفاد کیلئے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوششیں نہ کی جائیں۔

بانی پی ٹی آئی کی 85 فیصد بینائی ضائع: بیرسٹر سلمان صفدر کی کیسز فوری مقرر کرنے کا مطالبہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں