راولپنڈی: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے، حالات خراب کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی اڈیالا جیل فیکٹری ناکے پر موجود رہے جبکہ شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار، شاہد خٹک اور سلمان اکرم بھی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کےساتھ موجود ہیں۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کو زبردستی خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کرائی جائے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ یہ ہمارے لیڈر کا معاملہ ہے، ایسے نہیں جائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کرائی جائے۔
وزیراعلیٰ کےپی نے مزید کہا کہ آج رات ہم یہیں ہیں،ا یم پی ایز اور ایم این ایز پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر دیگر رہنماؤں کے علاوہ ان کے ساتھ مشتاق غنی، ظاہر طور، مینا خان اور شفیع جان بھی موجود تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


