ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکرمیں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کے چکر میں پاکستان کا نقصان کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بانی پی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے لیکن وہ نہیں ہورہے، مارچ تک عالمی دباؤ نہیں بنتا تو موجودہ سسٹم مزید تباہی کی طرف جائیگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا، میڈیا اور عدلیہ کو قانون سازی کرکے مینج کرلیا گیا، مکمل کنٹرول کی کوشش کی گئی ہے جس پرمارچ تک دباؤ آیا تو الگ بات ہے۔

مارچ تک عالمی دباؤ نہیں آیا تو پھر معاملات کو آگے بڑھایا جائےگا، متنازع پیکا ایکٹ میں آئی اوز کو جو اختیارات دیے گئے وہ تباہ کن ہیں، متنازع پیکا ایکٹ میں 3 سال قید کی سزا بھی بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر یورپی یونین بھی اب تک خاموش ہے، امریکا سے بھی متنازع پیکا ایکٹ پر اب تک دباؤ نہیں آیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اصول بےنظیر بھٹو شہید کیساتھ دفن ہوگئے ہیں، آصف زرداری کے ہوتے ہوئے ایسے ہی رویے کی امید تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں