پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کا بانی کو مزید جیل میں رکھنا ممکن نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے صوابی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا ہمارا حق ہے اگر ہمیں دیوار سے لگائیں گے اور جینے نہیں دیں گے تو آپ بھی جی نہیں سکیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کےلیے سابق وزیراعظم کو مزید جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہے، عمران خان کا ایک بال بھی بیکا ہوگا تو کوئی بھی یہاں زندگی نہیں گزار سکے گا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا باہر نکلنا مسئلہ نہیں ہے اگر عمران خان آج کمپرومائز کرے تو وہ آج نکل سکتا ہے۔
انھوں نے کہا ہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم جنگوں سے تنگ ہوچکے ہیں ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں، ہم مزید کسی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ امن کو موقع دیا جائے۔
اس وقت پی ٹی آئی کی سیاست اور پاکستان دشمن عناصر ایک پیج پر ہیں، احسن اقبال
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


