وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معاملات طے کرنے والے بانی پی ٹی آئی سے ہی معاملات طے کریں گے، مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف سے سے ہی معاملات طے کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ضرور ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی محمود اچکزئی، ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات چاہتی ہے۔
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کےلیے آگے نہیں آنا چاہتے، یہ بدنیتی ہے، آئین میں گورنرراج کی گنجائش ہے اس کے استعمال پر تحفظات ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحاد میں شامل تمام جماعتیں مذاکرات میں شامل ہونی چاہیے، پی ٹی آئی مستقبل میں مذاکرات سے اظہار لاتعلقی کرسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کےپی حکومت کسی بھی آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے، خیبر پختونخوا حکومت وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردوں کو ناراض نہیں کرنا چاہتی، کےپی حکومت ساتھ کھڑی ہو تو آپریشن کے مقاصد جلد حاصل ہوسکتے ہیں۔
بھارت مئی میں تارتار ہوگیا تھا، ان کو چین سے بھی رابطہ کرنا پڑا، خواجہ آصف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


