راولپنڈی: وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے۔
داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کوئی لشکر اڈیالہ کی دیواریں گرا کر بانی کو باہر نہیں لائےگا، سوشل میڈیا پر عدالت میں تیاری نہ ہونے کی بات بڑھاچڑھا کر پیش کی گئی، جج کے سوال کا فوراً جواب نہ ہونا تیاری نہ ہونے کا ثبوت نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت نے مزید وضاحت کے لیے کیس پرسوں تک ملتوی کیا، وکلا عدالت میں مکمل تیاری کے ساتھ جاتے ہیں ہم عدالتوں میں قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر، عدت اور توشہ خانہ کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملا ہے ہم عدالت کے اندر اور باہر سیاسی و آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری 16 اکتوبر سے ملاقاتیں بند ہیں قریباً 5ماہ سے فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں بند ہیں، بانی سے کیوں نہیں ملنے دیتے اس کا جواب ان کے پاس نہیں ہم بہت پریشان ہیں بانی کی آنکھ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


