منگل, جون 16, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی 3 پارٹی رہنماؤں سے سخت ناراض

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے حامد خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ "میرے نام پر ٹکٹ لینے والے وکلاء اب کہاں غائب ہیں؟

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ملاقات کے دوران اپنی قانونی ٹیم کے اہم ارکان اور پارٹی کے وکلاء رہنماؤں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سینیٹر حامد خان، سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ سے سخت ناراض نظر آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوال اٹھایا کہ جن وکلاء کو ان کے نام پر بار الیکشن میں ٹکٹ دیے گئے تھے، وہ اب کہاں ہیں؟

انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ٹکٹ ہولڈر وکلاء الیکشن جیت کر ان کی رہائی کے لیے ایک بھرپور تحریک چلائیں گے، مگر عملی طور پر ایسا کچھ نظر نہیں آ رہا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی نے بھی اس صورتحال پر اپنا موقف دیتے ہوئے وکلاء کنونشن کے انعقاد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دیا ہے۔

دوسری جانب بانی کی بہن علیمہ خانم بھی ماضی میں کئی بار پارٹی کے وکلاء رہنماؤں کی حکمت عملی اور کارکردگی پر سرِ عام تنقید کر چکی ہیں، جس سے پارٹی کے اندرونی خلفشار کی بو آ رہی ہے۔

+ posts

نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے
تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں