بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

حکومت نے جان بوجھ کر بانی کی بینائی ختم کردی، راجا ناصر عباس

اشتہار

حیرت انگیز

علامہ راجا ناصر عباس حکومت نے جان بوجھ کر بانی کی بینائی ختم کردی ہے، حکومت انتقام کی حد سے بڑھ کر دشمنی پر اتر آئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کےعوام آپ کو معاف نہیں کریں گے، حکومت کی طرف سے مجرمانہ غفلت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کا علاج نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی بینائی چلی گئی، ہمیں پارلیمنٹ میں بتایا گیا تھا بانی کو انجکشن لگا ہے اب وہ ٹھیک ہیں۔

ناصرعباس نے کہا یہ اب ہمیں معلوم ہوا کہ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، حکومت کے پاس ایک دو دن ہیں دیر نہ کی جائی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی سرپرستی میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ طبعی دہشت گردی کی گئی، سہیل آفریدی

ان کا مزید کہنا تھا کہ چیزوں کو ڈیل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بلیم گیم ختم ہونا چاہیے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر بانی پی ٹی آئی کےساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا ہے، ہمارے دورحکومت میں نوازشریف کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بانی کےلئے علاج کی سہولیات ملنی چاہیئں، ہم نے آئین وقانون کی بات کی ہے اس سے آگے نہیں گئے، جیل سپرنٹنڈنٹ کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ بات چیت کے حوالے سے آپشن حکومت کے پاس ہوتے ہیں، وزارت اطلاعات کا لب و لہجہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آپ نے جو کچھ بانی کیساتھ کیا اس کے بعد ہمارے پاس گنجائش نہیں رہے گی، سیاسی اسپیس کم کرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردارہے۔

بانی پی ٹی آئی اندھے ہوئے تو بہت سے لوگ اندھے ہوں گے، جنید اکبر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں