منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی، بانی پی ٹی آئی نے دستخط کیے تھے، کسی نے یہ کروایا تو اب کوئی نہیں مانے گا۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے عمران خان کو پارٹی میں جیل سے لے کر مروانے تک کی پلاننگ ہوئی، پی ٹی آئی رہنما خود ہی بانی کیخلاف سازش میں مصروف ہیں بانی پی ٹی آئی کو کہتا رہا ان حواریوں کی بات نہ مانیں آج پی ٹی آئی والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 190 ملین پاؤنڈ کی اپروول ہوئی اس وقت میں وفاقی وزیر تھا اس وقت بانی کو کہا تھا یہ نہ کریں نیب کا کیس بنے گا آپ کو جیل ہوگی یہ اوپن اینڈشٹ کیس ہے اور اب گل مُک گئی ہے بانی پی ٹی آئی کو سزا ضرور ہونی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فارم 47 کی حکومت کو ہی نہیں مانتے تھے لیکن اب اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تڑپ رہے ہیں، بیک ڈور کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے نہ کوئی عالمی دباؤ ہے جو جرم کیا گیا ہے اس کی سزا تو ہونی ہے مقبول ہونےکامطلب قانون سے بالاتر ہونا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی بیک ڈور ڈپلومیسی کےتحت انٹرنیشنل ہوائیں پاکستان کےفیور میں نظر آئے گی آئندہ چندہفتوں میں بیک ڈورڈپلومیسی کےتحت انٹرنیشنل ہوائیں پاکستان کےحق میں ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں