site
stats
پاکستان

پی ٹی آئی نے چیئرمین نیب کے لیے تین نام تجویز کردیے

Imran Khan

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے چئیرمین نیب کے لیے اپنی جانب سے شعیب سڈل، ارباب شہزاد اور جسٹس (ر) فلک شیر کے نام تجویز کردیے ہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے محمود رضوی کام نام تجویز کیا جاچکا ہے.

اس بات کا فیصلہ تحریک انصاف کے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی رو سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو یہ نام پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس اہم معاملے میں کافی غور و خوض کے بعد ان تین ناموں کو فائنل کیا ہے جسے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے شیئر کیا جائے گا اور وہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد متفقہ ناموں کو حکومت کے سامنے رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین نیب کے لیے پیش کیے گئے ناموں میں تحریک انصاف کی مشاورت شامل تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان نے محمود رضوی ایڈوکیٹ کا نام دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کریں گے جس میں نیب کے نئے چئیرمین کی تقرری کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چیئرمین نیب کی میعاد مکمل ہورہی ہے جس کے بعد نئے چیئرمین کیے لیے نام تجویز کیا جائے گا جس کے لیے یہ دوسری میٹنگ ہونے جا رہی ہے کیوں کہ چیئرمین نیب کا 8 اکتوبرتک فیصلہ کرنا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top