لاہور: پنجاب میں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، حکومت ق لیگ کو ایک اور وزارت دینے پر راضی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی، پنجاب میں ق لیگ کو مزید ایک وزارت دینے پر اتفاق ہوا۔
[bs-quote quote=”محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
مسلم لیگ (ق) کے ایم پی اے محمد رضوان صوبائی وزیر پنجاب نامزد ہو گئے ہیں، وہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائیں گے۔
محمد رضوان کو وزارت ملنے کے بعد پنجاب میں ق لیگ کے وزرا کی تعداد 3 ہو گئی ہے، ملاقات میں ق لیگ کے ناراض وزیر حافظ عمار کا بھی استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ تین ماہ قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور پنجاب کے وزیر معدنیات حافظ عمار نے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے چوہدری سرور، پرویزالٰہی اورعثمان بزدار کو طلب کرلیا
اس ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی، جس میں گورنر پنجاب پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اس ملاقات کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد میڈیا پر اس کی تشہیر ہوئی، اور دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی گونج میڈیا میں بھی واضح طور پر سنی گئی۔