تازہ ترین

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔

[bs-quote quote=”پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہو گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹرکا اضافہ، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97 روپے 83 پیسے ہو گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے سے نئی قیمت 112 روپے 94 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش


لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 82 روپے 44 پیسے ہو گئی، جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کےبعد نئی قیمت 86 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کی تھی۔

Comments

- Advertisement -