تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں ایک بار پھر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ کر لیا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپوزیشن سے رابطہ کریں گے۔

[bs-quote quote=”وزیرِ اعظم سے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطے میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر بھی مشاورت ہوگی۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینیٹ میں قائدِ ایوان شبلی فراز نے ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم سے ملاقات میں وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پارلیمانی امور کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔


یہ بھی پڑھیں:  قانون سازی کے عمل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی: وزیرِ اعظم


ملاقات میں پی اے سی چیئرمین، ایتھنک کمیٹی، اور پارلیمانی سیکریٹریز کے تقرر پرغور کیا گیا، خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف کی تنظیمِ نو کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کے درمیان شروع سے تنازع چلا آ رہا ہے۔

ایک ماہ قبل بھی پی اے سی کے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں حکومتی وفد نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن نے بھی لچک کا مظاہرہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Comments

- Advertisement -