پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اخلاقیات تباہ کیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے اخلاقیات تباہ کیں، اس گروہ نے ہر ادارے کو تباہ کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے، ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتےہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاخلاقیات پر مبنی سیاست کی، عمران خان نہ تو دباوَ میں آئے گا اور نہ ہی مرعوب ہوگا، عمران خان نے خود کہا کہ ہم عوام کی خدمت کےلیے آئے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا ۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا، پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا، ہم جن قوتوں سے جنگ لڑرہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کررہی ہے۔ یہ لوگ اقتدارمیں آنا چاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، ان کی سیاست پیسے اور دھونس کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پارلیمنٹ لاجز کے باہر پیش آئے واقعے پر اسپیکر کا نوٹس

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کر دیا ہے،معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل حل کر دیئے ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہو ں گے، مہنگائی کے خلاف وزیراعظم نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں