بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک پاکستان کو قرض دےگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے قرض کی منظوری دے دی ، ذرائع وزارت خزانہ نے کہا 40 کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی، جاری اعلامیہ میں کہا گیا قرض ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے دو منصوبوں کیلئے فراہم کیا گیا ہے ، 40 کروڑ ڈالر کا ایک منصوبہ ایف بی آر کو ٹیکس محاصل بڑھانے میں معاونت فراہم کرے گا ۔

اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت ٹیکس نظام کو سادہ اور ٹیکس اور کسٹم انتظامیہ کے استعدادکار کو ٹیکنالوجی اور فنی مہارت سے بہتر بنایا جائےگا۔

- Advertisement -

عالمی بینک اعلامیہ میں کہا گیا ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس دہندہ کی معلومات کو زیادہ ٹیکس وصولیاں کیلئے استعمال کر سکے گا، منصوبے کے تحت پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو آئندہ پانچ سالوں میں 17 فیصد پر لایا جائےگا۔

اعلامیہ کے مطابق ملک کے 12 لاکھ ٹیکس دہندہ کی تعداد کو 35 لاکھ تک بڑھایا جائےگا اور 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر مالیت کے دوسرے قرض سےخیبر پختونخواہ میں ٹیکس وصولیاں کے منصوبے کا آغاز کیا جائےگا ۔

عالمی بینک نے کہا صوبے کو اپنے محصولات میں اضافہ کرنے سے اپنے اخراجات کو پورا کرنے میں آسانی ہو گی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی بینک سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہوئی ،ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے بھی جلد منصوبوں کیلئے قرض فراہم کیا جائےگا۔

خیال رہے یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

یاد رہے مئی میں عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کوٹیکسوں میں اضافے اور نئے ٹیکسوں کےاطلاق کی ضرورت نہیں، موجودہ ٹیکسوں سے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں