پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے، حماد اظہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملکی خزانے میں تاجروں کے ایکسپورٹ کے لئے ڈالر نہیں، انڈسٹریز بھی بند ہوگئی ہیں، معاشی مسائل صرف نمائندہ حکومت ہی حل کرسکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ آج ملکی معیشت پر عمران خان نے اجلاس طلب کیا تھا، جس میں معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہم تکنیکی طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں، خزانے میں ہمارے تاجروں کے ایکسپورٹ کے لئے ڈالر نہیں ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں ایسی حکومت آئے جس کے پاس 5سال کا مینڈیٹ ہو،کیونکہ نئی حکومت آئے گی تو اس پر لوگوں کو اعتماد بھی ہوگا۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر نے کہا کہ اس وقت کوئی فیصلہ سازی نہیں ہورہی، پہلے والے وزیرخزانہ کچھ اور کہتے ہیں اور موجودہ کی اپنی منطق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت انڈسٹریز بند ہورہی ہیں، گزارش ہے کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف نہ لے کر جائیں، زرمبادلہ کے ذخائر7ارب ڈالر سے نیچے آگئے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل نمائندہ حکومت کے بغیر کوئی حل نہیں کرسکتا، پوری قوم اس وقت عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہ کردیا ہے، سلیمان شہباز کو ٹریلرکے طور پر بھیجا گیا اصل فلم تو بعد میں آنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا ایک ہی مشن ہے کہ اپنے خلاف مقدمات کو ختم کیا جائے، آنے والے دنوں میں گندم کی قلت سامنے آرہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں