تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

سوات ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو واضح برتری

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ضمنی انتخاب کے معرکے میں پی ٹی آئی کو حریفوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

پی کے7 ضمنی انتخاب کے 124 میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے فضل مولا 8164 ووٹ لیکر آگے ہیں۔

پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اےاین پی امیدوار 6416 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا، اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

اس حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے تحصیل کبل کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کے لیے آئے ہوئے مراد سعید اچانک پی ڈی ایم کے کیمپ میں گئے اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

Comments