The news is by your side.

Advertisement

پی ٹی آئی نے گیلانی کی نااہلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی درخواست ای سی پی میں دائر کردی ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی انتخابی عمل میں کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کو سپریم احکامات پر کارروائی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی نے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ سمجھایا، انہوں نے پریس کانفرنس میں اعتراف جرم کیا۔

یہ پڑھیں: الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف شروع سے انتخابی اصلاحات کی بات کرتی آئی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کرپشن کی سیاست کو فروغ دیتے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے علی حیدر گیلانی کی سینیٹ انتخابات سے قبل سامنے آنے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہوں گی، واضح رہے کہ علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی۔

مزید پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی ووٹ خریداری کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں