جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پنامہ پیپرز: نواز شریف کے خلاف واضح ثبوت ہیں: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ہے کہ پنامہ پیپرز سے نواز شریف کے بچوں کی سامنے آنے والی غیرقانونی دولت کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت عدالت میں جائے گی اور وزیراعظم کے خلاف ریفرنس بھی دائر کرے گی۔

یاد رہے کہ عالمی صحافتی ادارے کی جانب سے پنامہ پیپرز جاری کیے گئیے تھے جو کہ ایک مالیاتی ادارے کی دستاویزات ہیں جن کے مطا بق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز اور مریم نوا ز آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ۔

- Advertisement -

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے احتساب کے لیے نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ایک لاکھ انگھوٹوں کے بارے میں تحقیقات کے لیے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربرا ہ کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت تین ستمبر کو لاہور میں مسلم لیگ ن کی کرپشن کے خلاف عوام کا سونامی لائے گی۔ ان کے مطابق جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا ہے۔ جب پاکستان میں وزیراعظم کا احتساب ہوگا تبھی احتساب کا عمل اپنی مخصوص سمت میں چلنا شروع ہوگا۔

عمران خان نے لاہور کے جلسے میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی کرپشن کے خلاف شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے صوبے کا 65 فیصد بجٹ لاہور میں لگادیا جس سے بارشوں کے دوران شدید مسائل پیدا ہوئے، اگر حکومت تمام ضلعوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے تو یہ صورتحال نہیں ہوتی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت تحقیقات کرے کہ ان کے ایک شہری کی وجہ سے آج پاکستان میں اشتعال پھیل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں