منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

”27ویں آئینی ترمیم کےلیے پی ٹی آئی نے مدد کی“

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ترمیم کےلیے پی ٹی آئی نے بھی مدد کی، کسی بھی جماعت نے 243 پر کوئی بات نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 27ویں آئینی ترمیم میں مدد کی، پی ٹی آئی مکمل بےنقاب ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے انکی اصلیت کھل کرسامنے آئی، پی ٹی آئی باتیں بڑی بڑی کرتی ہے کام کچھ نہیں کرتی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی اصلیت عوام کے سامنے کھل کرآگئی، پی ٹی آئی والے لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں، اپوزیشن کے کسی رکن نے بھی آئینی ترمیم کی بحث میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں دوتہائی اکثریت سے منظور

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آن بورڈ ہے یہ لوگ ڈرامہ بازی کرتے رہیں گے، جو معلوم چہرے ہیں ان کی اصلیت سامنے لاچکا ہوں، جہاں مخالفت میں ووٹ کی ضرورت تھی وہاں انھوں نے ووٹ تک نہ ڈالا۔

جہاں سرکار کو مدد کی ضرورت تھی وہاں انھوں نے مدد بھی کی، سیف اللہ ابڑو جیسے لوگوں کی قدر نہیں کرینگے تو پھر کس کی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ترمیم پاکستان کی سلامتی کےلیے تھی، کسی نے مخالفت نہیں کی جس کا مطلب ترمیم مشترکہ طور پر منظور ہوئی۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ کہا تھا 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوگی، قومی اسمبلی میں ترمیم پانی سے بھی تیزی سے منظور ہوگی۔

27ویں ترمیم کے حق میں جے یوآئی اور پی ٹی آئی کے کس سینیٹر نے ووٹ دیا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں