تازہ ترین

’آئی جی سندھ وردی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں‘

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ’آئی جی سندھ وردی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں۔‘

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں پرامن مظاہرین پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کی ایما پر پولیس نے خواتین اور بچوں پر تشدد اور شیلنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اور کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں سندھ پولیس امن و امان میں ناکام اور غلامی میں صف اول ہے۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ احتجاج کے آئینی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے انقلاب کی اس جدوجہد کو روکنے والے اپنے انجام کو بھی یاد رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سب برداشت کررہے ہیں وقت پر حساب ضرور لیں گے۔‘

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی تھی اس دوران خواتین اور بچے بھی شیلنگ سے متاثر ہوئے تھے۔

اب سے کچھ دیر قبل پولیس نے پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کو رہا کردیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -