پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کیلیے ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (15 فروری 2026) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معائنے اور علاج کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والی ایمبولینس کے ساتھ ڈاکٹرز کی ٹیم بھی موجود ہے اور ابتدائی چیک اپ کے بعد عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

جیل حکام کے مطابق طبی ٹیم میں ماہر امراض چشم اور دیگر ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا ابتدائی طبی معائنہ کریں گے اور طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ایمبولینس کو ضروری کارروائی کے بعد جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی، جس کے بعد اس کو گیٹ نمبر 5 سے اندر لے جایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنے کے جدید آلات بھی ہیں۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے جیل علاج اور صحت کی ابتدائی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر، شوگر کا چارٹ سمیت عمران خان کی آنکھوں سے متعلق صورتحال کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرائی گئی تھی۔

اس ملاقات کے بعد سلمان صفدر نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد متاثر ہو چکی ہے اور انہیں فوری طور پر موثر علاج کی ضرورت ہے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 16 فروری تک علاج کی سہولت فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد رہ جانے کا انکشاف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں