ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (7 جنوری 2026): بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو جیل ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی ہے۔ اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ تھا۔

جیل ذرائع کا یہ کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل مینوئل کے مطابق کرائی جاتی ہے اور گزشتہ ہفتے بھی ان کی ملاقات ملاقات کرائی گئی تھی، اور اس کا دورانیہ بھی 45 منٹ تھا۔

رپورٹر کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان کھرل منگل کو ملاقات کے طے شدہ دن پر کمبل، گرم ملبوسات، خیشک میوہ جات، کھجوریں لے کر جیل کی جانب جاتے دیکھے، لیکن ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔

توشہ خانہ ٹو کیس:‌ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں