تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان کا اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زبیر عمر کو شریف خاندان کے دفاع پر گورنر لگایا گیا، اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے عدالت جائیں گے،ضیا الحق پیپلز پارٹی کو ختم کرنے میں ناکام رہے لیکن زرداری ختم کردیں گے، لوگ کراچی میں امن کا کریڈٹ نواز شریف کو نہیں راحیل شریف کو دیتے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ زبیر عمر خوشامد میں آگے نکل گئے، راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جو آپریشنز کیے اس سے ملک میں بہتری آئی یہ ایک حقیقت ہے، زبیر عمر کا یہ کریڈٹ نواز شریف کو دینا غلط ہے۔

لوگ کراچی میں امن کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ راحیل شریف کے اقدامات سے پاکستانیوں کی زندگی بہتر ہوگئی، یہ مانیں یا نہ مانیں، لوگ اس کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتے ہیں،کیا شریف خاندان پاناما کا فیصلہ قبول کرے گا؟ اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ضروری ہے کہ قوم اکٹھی ہو جس طرح آرمی پبلک اسکول پر حملے میں اکٹھی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ زبیر عمر کی مکمل کوشش ہے کہ ان حالات کا کریڈٹ کسی بھی طرح نواز شریف کو مل جائے، پاناما سے بچنے کے لیے ہر سطح پر کہلوایا جارہا ہے کہ نواز شریف درست کام کررہے ہیں اور ہر قسم کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دونوں بھائیوں نے 30 ارب کے اشتہارات جاری کیے

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائیوں نے مل کر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے کے اشتہارات جاری کیے، اس ملک میں جہاں غربت کا دورہ ہے اور لوگ خوراک کے لیے ترس رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ زبیر عمر کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا، لوگ فیصلہ کرچکے ہیں کہ کریڈٹ کسے دینا ہے۔

ضیا الحق پی پی کو ختم کرنے میں ناکام رہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ 20 برس سے کہہ رہا ہوں کہ 85ء کے بعد پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ضیا الحق نے غیر جماعتی انتخابات کرائے لیکن وہ ختم نہ کرسکے، بعد میں گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے کے مصداق آصف زرداری پی پی کو ختم کردے گا۔

نواز شریف نے سابق آرمی چیف کو بی ایم ڈبلیو دینے کی کوشش کی 

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے سابق آرمی چیف کو مری میں بی ایم ڈبلیو گاڑی دینے کی کوشش کی، پیسے سے سب کو خریدا۔

اتنا میڈیا لانے کا کریڈٹ جنرل (ر) مشرف کو جاتا ہے 

انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا ایک بہت بڑی نعمت ہے، جنرل مشرف کو کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے اتنا میڈیا آنے دیا، میڈیا نے لوگوں کو سیاسی شعور دیا اور لوگ ایشو کو سمجھنے لگے جس پر نواز شریف نے میڈیا کو خریدنے کی کوشش شروع کردی۔

پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو اپنا فنڈ خود پیدا کرتی ہے

انہوں نے اس الزام کو رد کیا کہ پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈنگ ہے اور کہا کہ ہماری پہلی پارٹی ہے جو اپنا فنڈ خود جنریٹ کرتی ہے، ٹاپ ٹین آڈیٹرز فرم ہمارے اکاؤنٹ آڈٹ کرتی ہے، ہم فنڈ ریزنگ کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے بے نظیر کے خلاف نواز شریف کو پیسے دینے کا اعتراف کیا

انہوں نے سوال کیا کہ اصغر خان کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر)درانی نےاعتراف کیا کہ میں نے 1990ء میں بے نظیر کو ہرانے کےلیے نواز شریف اور ن لیگ کے دیگر لوگوں کو رقم دی، یہ کیس پہلے تو کھلا ہی نہیں۔

اصغر خان کیس کی تحقیقات کے لیے عدالت جائیں گے

آخر میں کیس عدالت میں آتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات کرے گی، آخر وہ تحقیقات کہاں گئیں؟ کیوں نہیں ہورہی؟ ہم اس کیس کے پیچھے پڑیں گے اور عدالت جائیں گے کہ ایف آئی اے کو تحقیقات کا پابند کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -